اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نےسنیچر کی شام طرابلس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد، لبنانی عوام کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے اور امن و امان کو بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں-
انہوں نے لبنان کے عوام ،حکومت اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ لبنان کے عوام اور سیاسی رہنما اپنے اتحاد قائم رکھتے ہوئے دہشت گردوں اور دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنا دیں گے -
واضح رہے کہ طرابلس کے جبل محسن علاقے میں سنیچر کی شام کو ہونے والی دہشت گردانہ کارروائي میں نو افراد جاں بحق اور چھتیس زخمی ہوگئے تھے –
.......
/169