11 جنوری 2015 - 15:39
یمنی عوام کا القاعدہ کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کےخلاف مظاہرہ

یمن کے مختلف صوبوں میں عوام نے القاعدہ کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت اب اور تعزصوبوں میں بھی یمنی باشندوں نے بڑی تعداد میں سڑکوں پرنکل کر القاعدہ کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے خلاف مظاہرہ کیا.

مظاہرین نے القاعدہ کے خلاف نعرے لگاکر عام شہریوں پر اس گروہ کے مظالم کی مذمت کی - مظاہرین مطالبہ کررہےتھے کہ القاعدہ کے عناصر کوملک سے نکال باہرکیا جائےجو بے گناہ شہریوں کا قتل عام کرتے ہیں.

واضح رہے کہ القاعدہ کے عناصر نے بدھ کو صنعا میں ایک دہشت گردانہ حملہ کرکے چالیس افراد کو جاں بحق اور ستر سے زائد دیگر کو زخمی کردیاتھا - القاعدہ اس وقت یمن اور پورے علاقے کے لئے انتہائی خطرناک سیکورٹی چیلنج میں تبدیل ہوگیا ہے.

القاعدہ کے عناصر جنوبی یمن میں اپنی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف علاقوں میں بھی عام شہریوں اور سیکورٹی فورس کے اہلکارں کو نشانہ بنارہے ہيں.

.......

/169