اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق انقرہ میں واشنگٹن کے سفیر " جان باس" نے ترکی میں شامی دہشت گردوں کی تربیت کے منصوبے کو ایک طویل عمل قراردیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں ترکی کے ساتھ مذاکرات بدستور جاری ہیں۔ ترکی میں متعین امریکی سفیر نے اس منصوبے کی پیچیدہ مشکلات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ تربیت کے لئے ان افراد کے انتخاب کو ترجیح دی جائے گی جو شام بھیجے جانے کے بعد دمشق کی حکومت کی سرنگونی پر مبنی ترکی اور امریکی منصوبوں کو آگے بڑھانے میں مؤثر ثابت ہو سکیں جان باس نے اسی طرح عراق اور شام کے مسائل میں انقرہ اور واشنگٹن کے مابین اختلاف نظر سے متعلق امریکہ کے نائب وزیر خارجہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ملکوں کے مسائل بہت ہی پیچیدہ ہیں ۔واضح رہے کہ ترک حکام اس سے پہلے شامی دہشت گردوں کی تربیت سے متعلق امریکہ کے ساتھ قریب الوقوع سمجھوتے کی خبر دے چکے ہیں۔
.......
/169