11 جنوری 2015 - 05:03
پیرس میں پانچ سو اضافی فوجی تعینات

فرانس نے گزشتہ تین روز میں تشدد کے واقعات میں سترہ لوگوں کی ہلاکت کے بعد درالحکومت پیرس کے گرد پانچ سو مزید فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیر داخلہ بیرنار کازنو نے کہا ہے کہ ملک کی حفاظت کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں اور پولیس ان مشتبہ افراد کے ساتھیوں کی تلاش کر رہی ہے جنھوں نے دو روز کی شدت پسند کارروائیوں میں پیرس میں سترہ افراد کو ہلاک کیا ہے۔ ادھر ہفتہ کے روز دسیوں ہزار لوگوں نے تشدد میں مرنے والوں کی یاد میں مارچ میں حصہ لیا۔ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے بلکہ ہمیں ہوشیار اور متحد رہنا چاہیئےیہی ہمارا سب سے بہترین ہتھیار ہے۔ سکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے بعد فرانس کے وزیر داخلہ نے کہا کہ فرانس اگلے کئی ہفتوں تک ہائی الرٹ پر رہے گا۔

.......

/169