10 جنوری 2015 - 19:23
افغانستان میں طالبان سرغنہ کا نام امریکی ہٹ لسٹ پر ہے

امریکہ کی وزارت دفاع نے افغانستان میں طالبان سرغنہ کا نام اپنے ہٹ لیسٹ میں شامل رکھے جانے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے اعلان کیا کہ افغانستان میں طالبان سرغنہ ملا عمر کا نام ، امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کی ہٹ لیسٹ میں شامل ہے۔ امریکی حکام نے اس سے قبل کہا تھا کہ ملا عمر اور دیگر طالبان سرغنوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا کیونکہ امریکہ کے لئے خطرہ شمار نہیں ہوتے۔ جان کربی نے مزید کہا کہ ملا عمر ابھی بھی امریکی اور ہمارے افغان ساتھیوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور ملاعمر، امریکی وزارت دفاع کی ہٹ لیست میں شامل ہے۔

.......

/169