اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد میں تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر آصف کو شہید کردیا ہے۔ دہشتگرد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حیات آباد فیز ون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں ڈاکڑ آصف شہید ہوئے۔ شہید کا جسد خاکی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کی گئی جہاں سے امام بارگاہ لائی گئی۔ تاہم پولیس کا ڈاکڑ آصف کے قاتلوں کی گرفتار کے لئے سرچ آپریش جاری ہے۔
.......
/169