اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایم بی سی عربی ٹی وی چینل نے تکفیری دہشتگرد داعش کی حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے۔ اس چینل نے سعودی عرب کے حمایت یافتہ اس دہشتگرد گروہ کی اخلاقی بدعنوانیوں کو برملا کیا ہے۔ اس چینل نے جمعرات کو سعودی عرب کے ماہرین کی شرکت سے ایک پروگرام میں کہا ہےکہ سعودی عرب کے شہری جو داعش میں شامل ہیں وہ خطرناک مجرم ہیں اور انہیں شدید سزائيں اور قصاص کا حکم سنایا گيا ہے لیکن شام اور عراق میں لڑنے کی شرط پر رہا کردیا گيا ہے۔ اس ٹی وی چینل کے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ یہ مجرم پیشہ عناصر داعش میں شامل ہونے کے بعد خود جہادی کہنے لگتے ہیں اور عوام کا قتل عام، گھروں کو تباہ کرنا، مسجدوں اور امام بارگاہوں کو مسمار کرنے جیسے گھناونے اقدامات کرتے ہیں جن کا اسلام سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے۔ آگاہ ذرایع کے مطابق داعش دہشتگرد گروہ میں ہزاروں سعودی شہری شامل ہیں جن کی عمریں پچیس برس سے کم ہیں اور وہ اخلاقی برائيوں کے لئے شہرہ آفاق ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲