7 جنوری 2015 - 11:33
تہران: 28ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز

انہوں نے کہا کہ آج عالم اسلام کے حالات انتہائی پیچیدہ ہیں اور اسلامی بیداری نے اسلامی معاشروں کو ایک حیات نو بخشی ہے جو دشمنان اسلام اور خبیث منحرف عوامل کو یہ حیات نو اور یہ بیداری اسلامی برداشت نہیں ہوئی اور وہ اس کوشش میں ہیں کہ مسلمانوں کو ایک دوسرے سے جدا کر دیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرایع کے مطابق  28 ویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس " امت اسلامی کو درپیش مشکلات اور انکا حل" کے عنوان سے 65 ملکوں سے آئے ہوئے عالم اسلام کے 1200 متفکرین اور دانشمند حضرات کی موجودگی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی ترانے اور تلاوت قرآن مجید کے ساتھ شروع ہوئی۔

کانفرنس کے آغاز میں مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے جنرل سیکرٹری آیت اللہ محسن اراکی نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت باسعادت اور ہفتہ وحدت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 28 بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے ذریعے کہ جو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت اور علماء کرام اور بزرگان اسلام کی مدد سے تشکیل پائی ہے ہم یہ امید کرتے ہیں کہ اسلامی معاشروں کے درمیان وحدت کے بزرگ ہدف کی جانب قدم بڑھا پائیں گے جو اسلام اور اسلامی رہنمائوں کی خواہش ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج عالم اسلام کے حالات انتہائی پیچیدہ ہیں اور اسلامی بیداری نے اسلامی معاشروں کو ایک حیات نو بخشی ہے جو دشمنان اسلام اور خبیث منحرف عوامل کو یہ حیات نو اور یہ بیداری اسلامی برداشت نہیں ہوئی اور وہ اس کوشش میں ہیں کہ مسلمانوں کو ایک دوسرے سے جدا کر دیں۔

آیت اللہ اراکی نے کہا کہ موجودہ حالات میں علمائے اسلام اور عالم اسلام کا درد رکھنے والے افراد پر پہلے سے کہیں زیادہ بھاری ذمہ داریاں ہیں اور ہم یہ امید کرتے ہیں کہ اس کانفرنس کے زریعے کہ جو خداوند متعال کے حکم کے تحت یعنی وحدت ایجاد کرنے اور دلوں کو اسلامی امت واحدہ کے نظریہ کے تحت نزدیک لانے اور سازشوں کا راہ حل ڈھونڈنے اور اپنے نظریات کے تبادلہ خیال کے لئے منعقد کی گئی ہے، ایسی حکمت عملی اور پلان تک پہنچ سکیں جس کے ذریعے اسلامی امت کا تحفظ فراہم ہو سکے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲