اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ایک پریس بریفنگ میں دونوں ملکوں کی لائن اف کنٹرول میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ہندوستان کی فوج پر دہشتگردوں کے خلاف مقابلے میں ناتوانی اور عام شہریوں کے جاری قتل کا الزام عائد کیا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ہندوستان کی فوج کی جانب سے چار عام پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے، ہندوستانی فوج کے اس رویّہ کو اس ملک کے فوجیوں کی واضح غلطیوں کی علامت قرار دیا۔
ہندستان پر پاکستان کے الزامات ایسی صورت حال میں جاری ہے کہ ہندوستان کی وزارت خارجہ نے بھی پاکستان پردھشتگردی کے خلاف مہم میں ناتوانی کا الزام عائد کیا تھا۔
ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان دھشتگرد گروہوں کے خلاف جدوجہد کے حوالے سے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کررہا ہے۔
.......
/169