6 جنوری 2015 - 11:11
حزب اللہ لبنان کی، مسلم امۃ کے درمیان گفتگو پرتاکید

حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے سربراہ ابراہیم امین السید نے مسلم امۃ کے درمیان فتنوں کی آگ بجھانے کے لئے مسلمانوں کے درمیان گفتگو کوضروری قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم امین السید نے پیر کے دن عیدمیلادالنبی (ص) اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ علاقے کے حالات، معیارات، نتائج ، اور روابط سے پتہ چلتا ہے کہ سبھی موجودہ بحران کا حل چاہتے ہيں۔
ابراہیم امین السید نے امید ظاہر کی کہ تمام کوششیں موجودہ بحران کے حل پر منتج ہوں گی۔
حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کےسربراہ نے کہا کہ مسلمانوں کو فتنے کی آگ بجھانے کے لئے ایک دوسرے سے گفتگو کرنی چاہئے اور ہمدلی اختیارکرنی چاہئے۔
حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ اتحاد، مفاہمت وگفتگومسلم امۃ کےلئے امید کی سوغات ہے اور دینی، عقایدی، اخلاقی، اور سیاسی سطح پر مسلمانوں کے درمیان ہرطرح کی گفتگو کے لئے سنجیدگی اور اتفاق رائے ضروری ہے۔

.......

/169