6 جنوری 2015 - 09:32
کراچی میں دہشتگردوں سے مقابلے میں رینجرز کے دوجوان جاں بحق

پاکستان کے معروف شہر کراچی کے علاقے لانڈھی میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کے دوران دو رینجرز اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایک کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر لانڈھی کے علاقے خرم آباد کا محاصرہ کرکے چھاپہ مار کارروائی کی گئی مقابلے کے دوران دہشتگردوں نے رینجرز پراندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں رینجرز کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی حالت میں لائے گئے دونوں رینجرز کے جوان زخمی کی تاب نہ لاسکے اور دم توڑ گئے۔ عینی شاہدوں کے مطابق چھ سے سات دہشتگرد رینجرز پر فائرنگ کر رہے تھے۔واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان کا شہرکراچی ایک عرصے سے پرتشدد واقعات اور دہشتگردانہ کاروائیوں کا شکار ہے اور حکومت پاکستان ابھی تک اس طرح کے واقعات روکنے میں ناکام رہی ہے۔

.......

/169