اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے آج صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ اور سنی مسلمان ایک دوسرے کے ساتھ ہفتہ وحدت مناکر اور اپنے درمیان اتحاد کا مظاہرہ کرکے اسلام کے خلاف سامراج کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔
ہفتہ وحدت کی عظیم الشان تقریبات اتوار کے دن سے پورے پاکستان میں شروع ہوچکی ہیں جن میں شیعہ سنی علماء شرکت کر رہے ہيں۔
اس رپورٹ کے مطابق ہفتہ وحدت کی مناسبت سے اسلام آباد، لاہور، کراچی، پیشاور اور ملتان میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمنی (رح) نے رسول اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے بارہ سے لے کر سترہ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت کا اعلان کیا ہے۔
.......
/169