اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روئٹر کی رپورٹ کے مطابق دمشق حکومت نے امریکی سینیٹر جان مک کین، فرانس کے سابق وزيرخارجہ برنارکوشنر، امریکہ کے سابق سفارتکارپیٹرگالبریث ک ےخلاف شام کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ میں شکایت کی ہے۔
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشارجعفری نے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون اور سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان حکومتوں پر جن کے شہری، شام میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہوتے ہيں ان پر اپنے اس طرح کے شہریوں کے خلاف ضروری اقدامات کرنے کے لئے دباؤ ڈالے۔
بشارجعفری نے اپنے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ امریکی سینٹراور اس ملک کے سابق صدارتی امیدوارجان مک کین نے مئي دوہزارتیرہ میں مداحلت پسندانہ اقدامات کےتحت شام کادورہ کیا اور کچہ متصادم شامی عناصر سے ملاقات کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲