اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظريف نے تہران میں عراق کی اہم سیاسی جماعت مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ عمار حکیم سے ملاقات میں عراق میں مذہبی رہنماؤں کی دانشمندانہ کوششوں کو قابل فخر قرار دیا اور قومی اتحاد و یکجہتی کے سلسلے میں حکومت بغداد کی پالیسیوں کو سراہا۔
وزیر خارجہ جواد ظريف نے عراقی سیاستدانوں خاص طور پر اس ملک وزیر اعظم حیدر العبادي کے قومی اتحاد و یکجہتی کو مضبوط بنانے پر مبنی کارکردگی اور اسی طرح ایران کے ساتھ باہمی تعاون میں توسیع کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے جدوجہد میں حکومت بغداد کی حکمت عملی بہت مؤثر رہی ہے۔
اس ملاقات میں عراق کی مجلس اعلی اسلامی کونسل کے سربراہ عمار حکیم نے بھی سیاسی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کی توانائیوں سے استفائدہ کئے جانے پر زور دیا۔ عمار حکیم نے ایران اور عراق کے درمیان گہرے اور مضبوط اسٹرٹیجک تعلقات کا ذکر کیا اور چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرنے کے لئے تعاون میں مزید توسیع کو ضروری قرار دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169