اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے آج غزہ سے شائع ہونے والے الرسالہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے صدر محمود عباس کے حوالے سے کہا کہ اگر اسرائیل، فلسطین کی ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو بند کرنے، سلامتی کونسل میں رجوع کی وجہ سے فلسطینیوں کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے اور بین الاقوامی فوجداری عدالت میں رکنیت کی درخواست پردستخط کا سلسلہ جاری رکھے گا تو محمود عباس فلسطینی انتظامیہ کو تحلیل کردیں گے۔ اس فلسطینی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ محمود عباس، فلسطینی انتظامیہ کوتحلیل کرنے کا فیصلہ تقریبا حتمی کرچکے ہيں اور اپنے بعض قریبی افراد اور عرب ممالک کو بھی اس سے آگاہ کرچکے ہيں۔
.......
/169