اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آج اسلامی محاذ نامی دہشتگرد گروہ اور داعش دہشتگردوں کے درمیان شمالی حلب کے مارع شہر میں جھڑپیں شروع ہوگئيں۔ بتایا جاتا ہے کہ داعش دہشتگرد، دلحہ محور سے جو اسلامی محاذ کے زیرقبضہ ہے ، نفوذ کرنا چاہتے تھے۔
جبکہ غوطہ شرقی کے دوما شہر کے مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ جیش الاسلام اور جیش امت نامی دو دہشتگرد گروہ کے درمیان بھی آج جھڑپیں ہوئيں ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان دونوں گروہوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ان جھڑپوں میں اب تک نو افراد ہلاک ہوچکے ہيں ، مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169