اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا میں انٹرنیشنل پولیٹکل انسٹیٹیوٹ کے سربراہ اور آسٹریا کی وزارت دفاع کے مشیر اور ویانا یونیورسٹی کے پروفیسر ھائنس گارٹنر نے کہا ہے کہ اگر ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات نتیجہ بخش ثابت ہوجاتے ہیں تو، ایران پر سے پابندیاں اٹھائے جانے کے لئے امریکی اور یورپی حکمرانوں پر دباؤ بڑھ جائے گا، اگر چہ امریکی کانگریس کی مخالف کی وجہ سے ایران پر سے تمام پابندیاں اٹھائی نہیں جاسکیں گی، لیکن ایران پر سے پابندیاں اٹھائے جانے کے لئے، اقتصادی کمپنیوں کی جانب سے دباؤ میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
ویانا یونیورسٹی کے پروفیسر نے کہا کہ مغربی ممالک کی اکثر کمپنیاں، ایران پر سے پابندیاں اٹھائے جانے کا انتظار کررہی ہے تاکہ تہران کے ساتھ اپنے تجارتی روابط کو برقرار کریں۔
.......
/169