3 جنوری 2015 - 17:38
سعودی عرب کا عنقریب بغداد میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کا اعلان

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب عنقریب بغداد میں اپنا سفارتخانہ کھولے گا ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب عنقریب بغداد میں اپنا سفارتخانہ کھولے گا۔ سعودی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار کے مطابق ریاض اور بغداد کے حکام کے درمیان ہونے والے اتفاق کی روشنی میں سعودی عرب کی ایک ٹیم بغداد روانہ ہوگی جہاں وہ سعودی عرب کے سفارتخانہ کھولنے کی راہ ہموار کرےگی۔

.......

/169