3 جنوری 2015 - 16:07
شام وعراق سے آنے والے دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ

عراق اور شام سے آسٹریلیا واپس جانے والے کچھ دہشتگرد پوری آزادی سے اس ملک میں گھوم پھر رہے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولی بشپ نے سنیچر کے روز ان دہشتگردوں کے پوری آزادی کے ساتھ نقل و حرکت کرنے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ عراق اور شام سے لوٹنے والے دہشتگردوں کے جرم کو ثابت کرکے انہیں جیل کی سزا دینا مشکل کام ہے-

انہوں نے کہا کہ عراق اور شام میں موجود دہشتگرد، نئے قانون کے نافذ ہونے سے پہلے اپنے وطن لوٹ سکتے ہیں- آسٹریلیا کی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ جب شام میں آسٹریلیا کے دہشتگردوں نے بہت ہی وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کر کےان جرائم کی تصویریں سوشل سائٹوں پر منتشر کی ہیں-

آسٹریلیا کے وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے اس سے پہلے کہا تھا کہ آسٹریلیا کے کم سے کم ستر شہری، جنہوں نےعراق اور شام میں دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دی ہیں، اپنے وطن لوٹ آئے ہیں اور حکومت نے صرف ان افراد کے پاسپورٹ کینسل کئے ہیں-

ابھی حال میں آسٹریلیا کی حکومت نے اس ملک کے نوجوانوں کو ملک سے باہر دہشتگرد تنظیموں میں شامل ہونے سے روکنے کے لئے سخت قانون بنائے ہیں-

.......

/169