اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ نے گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ جوہری مذاکرات کی کامیابی کی امید ظاہر کی ہے-
علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ جوہری مذاکرات کا نتیجہ ایران کے حق میں ہوگا-
انہوں نے کہا کہ ایران پینتیس سالہ دباو اور سامراجی طاقتوں کی طرف سے پابندیوں نیز بہت سی مشکلات کے باوجود خطے کا ایک طاقتور ملک بن گیا ہے-
واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں سترہ سے چوبیس نومبر تک ہونے والے مذاکرات میں فریقین ان مذاکرات کو سات مہینے اور آگے بڑھانے پر تیار ہوئے تاکہ شروع کے چار مہینے کے دوران ایک جامع جوہری معاہدہ حاصل ہو جائے اور باقی بچے تین مہینے کے دوران اس معاہدے کی تفصیلات تیار کی جائے-
.......
/169