3 جنوری 2015 - 10:41
ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں درمیان فائرنگ کا تبادلہ

ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے دوران ایک لڑکی ہلاک ہوگئی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے دوران ایک لڑکی ہلاک ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا یہ تبادلہ، پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں واقع شکرگڑھ میں ہوا جہاں ایک چودہ سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں ایک آٹھ سالہ لڑکی زخمی بھی ہوئی ہے۔ حالیہ دنوں کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان ایک بار پھر فائرنگ کے واقعات پیش آنا شروع ہوگئے ہیں اور دونوں ملکوں کے فوجیوں کے مابین زیادہ تر فائرنگ کا تبادلہ، کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر ہوا ہے اور دونوں ملکوں کی جانب سے فائرنگ کے ان واقعات کا الزام ایک دوسرے پر عائد کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ کشمیر ان دونوں ملکوں کے درمیان ایک ایسا اختلافی مسئلہ ہے کہ جس پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ابتک دو بار جنگ بھی ہوچکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲