2 جنوری 2015 - 19:34
گذشتہ سال، عراق میں پندرہ ہزار سے زائد افراد مارے گئے۔

سال 2014 میں عراق میں سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کارروائيوں کے نتیجے میں 15ہزار 538 افراد ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سال 2014 میں عراق میں سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کارروائيوں  کے نتیجے میں 15ہزار 538 افراد ہلاک ہوگئے۔  گزشتہ 7برسوں میں 2014عراق میں انسانی ہلاکتوں کے حوالے سے بدترین سال رہا۔ سلفی وہابی دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 15 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ 2013میں ہلاکتوں کی کُل تعداد 6ہزار 522 تھی۔ 2014 میں یہ تعداد بڑھ کر 2گنا ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس عراق میں نام نہاد اسلامک اسٹیٹ یعنی داعش جیسی دہشت گرد تنظیم ابھر کر سامنے آئی جس نے ظلم وستم کی انتہا کردی۔  داعش کا عراق کے بعض علاقوں پر قبضہ ہے جہاں اس نے سنی ، شیعہ، عیسائی اور ایزدی فرقوں کے لوگوں کو اپنی بھر پور بربریت کا نشانہ بنایا ہے ۔ عیسائی اور ایزدی فرقہ کی عورتوں کو کنیز بنا کر بازاروں میں فروخت کیاہے۔

.......

/169