2 جنوری 2015 - 19:32
علی اکبر صالحی : ایٹمی مذاکرات میں کامیابی ایران کی ہوگی

اسلامی جمہوریۂ ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کا حل، ایران کے فائدے میں ہوگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحی نے جمعے کے روز کہا کہ مطمئن رہنا چاہئے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کا مسئلہ ایران کے حق میں تمام ہوگا اور اسلامی جمہوریۂ ایران اس کامیابی کا جشن منائے گا۔ علی اکبر صالحی نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریۂ ایران نے دنیا کے مظلوموں اور مستضعفوں پر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ استقامت و مزاحمت کے ذریعے زیادہ طلبی اور توسیع پسندی کے مقابلے میں ڈٹ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہ ایران کی قوم  پینتیس سال تک سامراجی طاقتوں کے دباؤ اور بائیکاٹ کےباوجود، آج بھی مضبوط قوت و اقتدار کی حامل ہے ۔

.......

/169