2 جنوری 2015 - 19:30
شام میں 2014 میں 76 ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

شام میں جاری دہشت گردانہ کاروائیوں کے حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 سالوں میں 2014 سب سے زیادہ خونی سال ثابت ہوا جس میں 76 ہزار افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام میں جاری دہشت گردانہ کاروائیوں کے حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ  گزشتہ 4 سالوں  میں 2014 سب سے زیادہ خونی سال ثابت ہوا  جس میں 76 ہزار افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی  تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2014  شام کے لئے سب سے زیادہ خونی ثابت ہوا جس میں تقریبا 76 ہزار افراد کی ہلاکتیں ہوئیں جن میں 18 ہزار کے قریب شہری اور 3 ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں جب کہ 2011 سے شروع ہونے والی جنگ میں اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 22 ہزار فوجی  اور 17 ہزار کے قریب حکومت کے خلاف بر سرپیکار مزاحمتی تنظیموں کے افراد شامل ہیں۔واضح رہے کہ شام میں 2011 میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف  شروع کی گئی تحریک  اب پھیل کر خانہ جنگی کی صورت اختیار کرچکی ہے۔

.......

/169