2 جنوری 2015 - 19:14
عراقی فوج اور رضاکاروں کی کامیاب کاروائیاں، ایک سوپچاس دھشتگرد ہلاک

عراق کے صوبہ الانبار میں داعش تکفیری دہشتگرد گروہ کے ٹھکانوں پر عراقی فوج اور رضاکار فورسز کے جوانوں کی کاروائي میں تقریباایک سوپچاس دہشتگرد ہلاک ہوئے ہيں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ع العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی و قبائلی  فورس کے جوانوں نے صوبہ الانبار کے جنوب مغرب میں واقع الکرامہ کے المعامل علاقے کو داعش دہشتگردوں سے پاک کردیا ہے اس کاروائی کے دوران سو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے صوبہ الانبار کے الفلوجہ اور الرمادی شہروں میں داعش دہشتگرد گروہ کے ستائیس افراد کو ہلاک کردیا۔ عراق کے اعلی سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے اس ملک کی فوج مغربی فلوجہ کے علاقوں سے ہونے والے داعش کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے داعش کے ایک سرغنہ مہند صالح السویداوی کو ہلاک کردیا۔ دوسری جانب عراقی سیکورٹی اہلکاروں اور رضا کار عوامی فورسز نے الانبار کے البغدادی علاقے سے داعش دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنادیا داعش نے جسرالجواعنہ ، جسرجبہ اور جسر وحید کے تین محاذوں سے یہ حملہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ عراقی فوج اور رضاکار عوامی فورسز نے حالیہ مہینوں میں دہشتگردوں کےمقابلے میں کافی کامیابی حاصل کی ہے اور مختلف شہروں سے تکفیری دہشتگردوں کو فرار کرنے پر مجبور کردیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲