2 جنوری 2015 - 17:34
دھشتگردوں سے مقابلے میں فوجی طاقت سمیت ہر طریقہ استعمال کیا جائےگا

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں سفارتکاری٬ ذہانت٬ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور فوجی طاقت سمیت ہر طريقہ استعمال کياجائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے والے ایک اعلی سطحی میں وزيراعظم نوازشريف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی بھی غير جانبدار نہيں رہ سکتااور’پوری قوم اور سياسی قيادت دہشتگردوں اور ان کے مددگاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کے لیےمتحد ہے۔‘
پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس میں سول اور فوجی قیادت نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں وفاقی وزرا کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ رضوان اختر بھی شریک ہوئے۔
اس موقعے پر اپنے خطاب میں وزيراعظم نے کہا کہ ایکشن پلان پر عملدرآمد حکومت کی اولين ترجيح ہے درست وقت پر موثر اقدامات سے کاميابی حاصل کی جائے گی۔انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ’ہماری جنگ نفرت٬ خوف اور دہشتگردی کے خلاف ہے اور اس میں کوئی بھی غير جانبدار نہيں رہ سکتا۔‘انھوں نے کہا کہ ہمارا لائحہ عمل سنگين دہشتگردوں کے اہداف کی شناخت کر کے ان کو تباہ کرنا اور شہريوں کی حفاظت کرنا ہے اور دہشت گردوں سے خوف زدہ نہیں ہوں گے اور دہشت گردوں کو ملک میں کہیں بھی چھپنے نہیں دیا جائےگا۔
اپنے خطاب میں میاں نواز شریف نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ 2015 دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے لیے کامیابی کا سال ہوگا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲