اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے لبنان کے تیل کے ذخائر سے استفادہ کرنے پر تاکید کی ہے۔ المنار کی رپورٹ کے مطابق نبیہ بری نے آج نئے عیسوی سال کے آغاز کی مناسبت سے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ نیا سال لبنان میں تیل کے ذخائر سے استفادہ کرنے کے حقوق کو بحال کرنے کا سال ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ صیہونی حکومت لبنان کے تیل کے ذخائر کی چوری کررہی ہے لیکن بڑے افسوس کی بات ہےکہ لبنانی قوم اس مسئلے میں صیہونی حکومت کے مقابل متحد نہیں ہے۔ نبیہ بری نے جلد از جلد صدر کے انتخاب کئے جانے پر تاکید کی اور کہاکہ ملک کو بغیر صدر کے نہیں رکھا جاسکتا۔ انہوں نے حزب اللہ اور مستقبل گروہ کے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ یہ ایک مثبت قدم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲