اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے داعش کے قبضے سے آزاد ہونے والے صوبے صلاح الدین کے علاقے الضلویہ کا دورہ کیا ہے اور وہاں کے قبائل کے سرداروں اور عوام سے ملاقات کی ہے ۔ عراق کے وزیر اعظم نے اس موقع پر سیکوریٹی فورسز اور رضاکار فورسز کی مسلسل کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عوام کیطرف سے سیکوریٹی فورسز کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے پر تاکید کی ہے ۔
یاد رہے عراق کی سیکوریٹی فورسز نے مقامی رضاکاروں کی مدد سے صوبے صلاح الدین کے علاقے الضلویہ کو حال ہی میں داعش کے غاصبانہ قبضے سے آذاد کرایا ہے ۔دوسری طرف عوامی رضاکار فورسز کے نائب سربراہ ابو مہدی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف دیالی،صلاح الدین اور نینوا میں کاروائیاں جاری ہیں اور تین چار مہینوں میں اس علاقے کو تکفیری دہشتگردوں سے پاک کردیا جائیگا ۔










