30 دسمبر 2014 - 11:40
ملا عمر کراچی میں روپوش ہے، افغانستان کا دعویٰ

افغانستان کے انٹلیجنس ادارے کے عارضی سربراہ رحمت اللہ نبیل نے دعوی کیا ہے کہ طالبان لیڈر ملا عمر پاکستان کے شہر کراچی میں روپوش ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے انٹلیجنس ادارے کے عارضی سربراہ رحمت اللہ نبیل نے دعوی کیا ہے کہ طالبان لیڈر ملا عمر پاکستان کے شہر کراچی میں روپوش ہے۔ موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے انٹلیجنس ادارے کے عارضی سربراہ رحمت اللہ نبیل نے منگل کے روز اخبار نیویارک ٹائمز سے گفتگو میں طالبان لیڈر ملا عمر کے زندہ ہونے کے بارے میں پائے جانے والے شکوک و شبہات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل کو اس بات کا یقین ہے کہ طالبان لیڈر ملا عمر، پاکستان کے شہر کراچی میں چھپا ہوا ہے۔ رحمت اللہ نبیل نے مزید کہا کہ  افغانستان کے انٹلیجنس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے طالبان گروہ کی دوسری بڑی شخصیت ملا اختر محمد منصور کا پتہ لگالیا ہے کہ ملا عمر کے ساتھ جس کا براہ راست رابطہ ہے۔ واضح رہے کہ یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے کہ افغانستان نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ طالبان لیڈر ملا عمر پاکستان میں روپوش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲