اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین پر مسلط آل خلیفہ حکومت نے عوام دشمن کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے بحرینی اپوزیشن پارٹی الوفاق کے مرکزی رہنما شیخ علی سلیمان کو گرفتار کر لیا۔ بحرینی عوام کو ان کے حقوق دلانے کے لئے سرگرم سیاسی جماعت الوفاق نے جاری بیان میں کہا ہے کہ شیخ علی سلیمان کو بحرین کی وزارت داخلہ نے ایک روز قبل طلب کیا تھا، جس کے بعد حکومت کی جانب سے گرفتاری کا اقدام اٹھایا گیا۔ یاد رہے کہ بحرینی دارالحکومت مناما میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں شیخ علی سلیمان نے آل خلیفہ حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔
بحرین، شیخ علی سلمان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج اور مظاہرے

بحرینی عوام نے شیخ علی سلمان اور شیخ علی جد الحفصی کو سمن جاری کیے جانے کے خلاف مظاہرے کيے ہیں۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے کہ جن پر منامہ حکومت کی پالیسیوں کی مذمت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔












۔۔۔۔۔۔۔
/169