اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق يير لپيد نے اتوار کو تل ابیب میں ایک اجلاس میں کہا کہ گزشتہ موسم گرما خزاں میں غزہ پر جنگ کے دوران، اسرائیل کی حکمت عملی کے سلسلے میں بہت زیادہ بحث ہوئی۔ لپيد نے کہا کہ ان کی پارٹی کا خیال تھا فلسطینی اور مصری فریق کے ساتھ جنگ بندی کے بارے میں ایسی صلح ہو جس سے غزہ ہتھیاروں سے پاک علاقہ بن جائے لیکن نیتن یاہو نے اپنی پارٹی کے کمزور ہونے کے خوف سے اس مطالبہ کی مخالفت کی۔
واضح رہے کہ غزہ پر8 جولائی سے اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ 50 روزہ جنگ کے دوران 2000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 11 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے۔ اس جنگ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کو شدید نقصان پہنچایا۔
.......
/169