29 دسمبر 2014 - 11:23
ایران، آل خلفیہ حکومت بحرینی عوام پر ظلم و تشدد بند کرے

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ بحرین میں آل خلفیہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک میں جاری بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ، وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے اتوار کی شام بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ حکومت کی سخت سیکورٹی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

افخم نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں حالات کو اور خراب کر دیں گی۔ انہوں نے بحرینی حکام سے مطالبہ کیا کہ غیر منطقی موقف اختیار کرنے کے بجائے عوام اور حکومت کے درمیان سنجید گفتگو کے لیے موثر اقدامات کریں۔

خیال رہے کہ بحرین میں آل خلفیہ کی مطابق العنان حکومت نے اتوار کے روز جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا تھا لیکن بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا۔

بحرین کے عوام فروری سنہ دو ہزار گیارہ سے آل خلفیہ حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ بحرینی عوام ملک میں جمہوری نظام اور ایک خودمختار پارلمینٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

.......

/169