اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ کنر کے پولیس سربراہ عبدالحبیب سیدخیلی نے کہا ہے کہ ضلع دادنگام میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں چودہ طالبان مارےگئے ہيں جبکہ سات زخمی ہوگئے ہيں۔
صوبہ کنر کے پولیس سربراہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ افغان اور غیر ملکی طالبان ، عوام کے گھروں میں چھپے ہوئے ہيں اور سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہيں کہا کہ ضلع دانگام کے عوام طالبان کے ساتھ جنگ میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ضلع دانگام میں افغان سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان کے ساتھ دو ہفتے سے جنگ ہو رہی ہے اور گاہے بگاہے اب بھی جاری ہے۔
صوبہ کنر، پاکستان کے پڑوس میں واقع ہے اور طالبان پاکستان آسانی سے اس صوبے میں دراندازي کرتے ہيں۔
.......
/169