اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جمعیت الوفاق کے سیاسی شعبے کے سربراہ عبدالجلیل خلیل نے لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کوانٹرویو دیتے ہوئے جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کی گرفتاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے بحران کے حل کے لئے قومی ڈائیلاگ میں ان کی موجودگی کے پیش نظر بے بنیاد الزامات پر آل خلیفہ حکومت کے ہاتھوں شیخ سلمان کی گرفتاری ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔
جمعیت الوفاق میں آزادی اور انسانی حقوق کے شعبے کے سربراہ ہادی الموسوی نے شیخ علی سلمان کی گرفتاری کو بحرینی عوام کے مزيد غصے کا باعث قرار دیا اور کہا کہ اس سیاسی رہنما کی اپنے دفاع کے مسلمہ حقوق سے محرومی ایسے عالم میں ہے کہ انھوں نے داخلی اور بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر فعالیت انجام دی ہے۔
درایں اثناجمعیت الوفاق نے اپنے ایک بیان میں اس پارٹی کے جنرل سکریٹری کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے جھوٹے الزامات کو بحرین کے پرامن مظاہروں اور اقدامات کونقصان پہنچانے کے لئے حکومت کی کوشش قرار دیا۔
اس سلسلے میں بحرین کے بزرگ علماء نے بھی شیخ سلمان کی گرفتاری کی مذمت میں ایک بیان جاری کرکے تاکید کی کہ یہ اقدام بحرینی عوام کی بہت بڑي توہین اور ذلت ہے۔
واضح رہے کہ بحرین کی ڈکٹیٹرآل خلیفہ حکومت نے اتوار کو جمعیت الوفاق ملی کے سکریٹری جنرل کو تفتیش کے لئے طلب کیا اور پھر انھیں گرفتار کرکے اٹارنی جنرل کے پاس بھیج دیا۔
.......
/169