اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بحرین میں آل خلیفہ کی سکورٹی فورسیز کے امتیازی رویے کو اس ملک میں بحران کے شدید ہونے کا باعث قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران کی وزرات خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے اتوار کے روز سہ پہر کو، بحرینی عوام کے خلاف اس ملک کی حکومت کے امتیازی رویوں میں شدت آنے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ محترمہ افخم نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ اس قسم کے طرز عمل سے حالات مزید پیچیدہ ہوں گے، کہا کہ بحرینی حکام اپنے ماضی کے رویوں میں تبدیلی لاتے ہوئے اعتماد کی بحالی کے اقدامات انجام دیں، اورحکومت اور عوام کے درمیان ٹھوس مذاکرات کے حالات سازگار بنائيں۔ آل خلیفہ حکومت نے اتوار کے روز وفاق ملی کے سکریٹری جنرل علی سلمان کو تفتیش کے لئے طلب کرنے کے بعد گرفتار کرلیا تھا پھر انہيں آزاد کردیا۔ واضح رہےکہ بحرین کی وزارت داخلہ نے ہفتے کے دن جمعیت وفاق ملی کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان کے گھر کا محاصرہ کر کے تفتیش کے لۓ ان کو اتوار کے دن طلب کیا تھا۔ بحرین کے عوام فروری 2011 سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن مظاہرے کررہے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲