28 دسمبر 2014 - 18:58
بحرینی عوام کے مظاہرے قانونی دائرے میں: شیخ علی سلمان

بحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت جمعیت الوفاق نے کہا ہے کہ بحرینی عوام، قانونی دائرے میں رہ کر پرامن مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان نے اتوار کو خود کے وزارت داخلہ میں تفتیش کے لیے طلب کیے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور تمام بحرینی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن مظاہرے جاری رکھیں گے۔انہوں نے بحریني عوام کے مظاہرے کی روش کے بارے میں کہا کہ بحرینی عوام مہذب طریقے سے مظاہرے  کر رہے ہیں اور جمہوریت کے اس کے مطالبے کے سبب  بحرینی حکام ناراض ہیں اور ان حکام نے عوام کی اس تحریک کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل نے زور دیا کہ عوامی مظاہروں کے کامیاب انعقاد اور عوام کے جمہوریت کے اپنے مطالبے پر عزم ہونے کی وجہ سے بحرینی حکومت نے انہیں اور دوسرے سیاسی رہنماؤں کو طلب کیا۔ واضح رہے شیخ علی سلمان کو سنیچر کو بحریني وزارت داخلہ نے طلب کیا اور اتوار کو وہ بغیر کسی وکیل کے منامہ کے العدليہ علاقے میں واقع مجرمانہ تحقیقاتی مرکز گئے۔ بحریني سیکورٹی فورسز نے شیخ علی سلمان کے وکلاء کو ان کے ساتھ جانے سے روک دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲