28 دسمبر 2014 - 10:37
تحریک جعفریہ کے بزرگ رہنما کا انتقال، قائد تحریک جعفریہ کا تعزیتی پیغام

تحریک جعفریہ پاکستان کے بزرگ رہنما حجت الاسلام یعقوب علی توسلی طویل مدت علالت کے بعد گذشتہ شب خالق حقیقی سے جا ملے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تحریک جعفریہ پاکستان کے بزرگ رہنما حجت الاسلام یعقوب علی توسلی طویل مدت علالت کے بعد گذشتہ شب خالق حقیقی سے جا ملے ۔
 
حجت الاسلام یعقوب توسلی، قائد ملت مفتی جعفر حسین، قائد شھید عارف الحسینی اور قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے، آپ تحریک جعفریہ پاکستان کے صوبائی صدر اور مرکزی نائب صدر رہ چکے ہیں ۔

کوئٹہ میں 80 کی دھائی میں پیدا ہونے والی صورتحال اور قید و بند کی صعوبتوں کے ساتھ آپ کی خدمات قابل تحسین ہے ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی اور دیگر شخصیتوں نے اس سانحہ پر غم و رنج کا اظھار کیا ہے
 قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاکستان کے بزرگ شیعہ عالم دین یعقوب علی توسلی کے انتقال پر ایک پیغام ارسال کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور ان سے ہمدردی کا اظھار کیا ۔

انہوں ںے پیغام میں انکی قومی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا : مرحوم کی گرانقدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲