28 دسمبر 2014 - 09:33
یمن: انصار اللہ اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں تحریک انصار اللہ اور القاعدہ سے وابستہ مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں ہوئي ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جرمن خبر رساں ایجنسی نے شمالی صنعاء میں واقع ارحب کے مقامی عہدیدار عبدالجلیل سنان کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات میں شمالی صنعاء میں واقع شراع کے علاقے میں حوثیوں اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں ہوئيں جن کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ فروری سنہ دو ہزار بارہ میں عبد ربہ ہادی منصور کے صدر بننے کے بعد اس ملک میں القاعدہ سے وابستہ گروہوں نے اپنے تشدد میں شدت پیدا کر دی ہے۔ اور جھڑپوں میں اس ملک کے بہت سے عام شہری اور فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ حالیہ مہینوں کے دوران یمن کے بعض علاقے خصوصا اس ملک کے مرکزی اور مغربی علاقوں میں حوثیوں اور القاعدہ سے وابستہ افراد کے درمیان جھڑپیں ہوئيں۔  دہشتگرد گروہ القاعدہ نے بارہا اس ملک کے سیکورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں  کو اپنے دہشتگردانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

.......

/169