27 دسمبر 2014 - 18:43
آل سعود کے ہاتھوں مارے جانے والے بچے کی تدفین

سعودی عرب کے شہر عوامیہ میں اس ملک کی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں موت کے گھاٹ اتارے جانے والے بچے کو دفنا دیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے الشرقیہ میں واقع عوامیہ شہر میں عوام نے گزشتہ روز ثامر آل ربیع کے جلوس جنازہ میں وسیع پیمانے پر شرکت کی۔ واضح رہے کہ آل سعود کی سیکورٹی فورسز نے جمعرات کے دن سیاسی کارکنوں کی سرکوبی کے مقصد سے شیعہ آبادی والے شہر عوامیہ پر حملہ کر کے ایک بچے سمیت پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ اس حملے میں دسیوں افراد زخمی ہوئے تھے اور بعض گھروں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169