26 دسمبر 2014 - 13:10
محمد رسول اللہ ص فوجی مشقیں، ہتیھاروں کے کامیاب تجربے

اسلامی جمہوریہ ایران میں جاری فوجی مشقوں کےترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے ان مشقوں میں اپنے ماہرین کے بنائے ہوئے ہتیھاروں کے کامیاب تجربے کئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں جاری فوجی مشقوں کےترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے ان مشقوں میں اپنے ماہرین کے بنائے ہوئے ہتیھاروں کے کامیاب تجربے کئے ہیں۔ جنرل کیومرث حیدری نے آج محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نام سے شروع ہونے والی ان عظیم فوجی مشقوں کے دوسرے مرحلے کے بارے میں کہا کہ اخگر نامی ہتھیار، ذوالفقار اور صمصام نامی ٹینک کا کامیاب تجربہ کیا گيا نیز ایر بورن یونٹ کے ہیلی کاپٹروں سے ہیوی کوریج فائرنگ جیسی مشقیں کی گئيں۔ یہ مشقیں کئي مرحلوں میں کی گئيں ۔ جنرل حیدری نے کہاکہ ایربورن یونٹ کے اسپیشل فوجیوں نے مختلف محاذوں پرحملے کرنے اور دفاع کرنے کی مشقیں بھی کیں اور بری فوج میں رضاکاروں کے رزرو یونٹ نے فضائیہ کے طیاروں کی کورنگ میں حملے کئے اور دفاعی کاروائياں کیں۔ جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ یہ بڑی صحرائي  فوجی مشقین جو حقیقی جنگي ماحول میں ہورہی ہیں اور ان میں حقیقی گولہ بارود استعمال کیا جارہا ہے ان میں ہم نے سارے علاقے بالخصوص سرحدوں پر انٹلجنس کے اعتبار سے کڑی نظر رکھی ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ یہ امر ہمارے مشقوں کے دوسرے مرحلے کی خصوصیت ہے۔ واضح رہے آج کی مشقوں میں اینٹی ٹینک میزائل توفان اور دھلاویہ کا بھی تجربہ کیا گیا۔ توفان نامی میزائل زمینی یونٹوں کے علاوہ  ہیلی کاپٹر سے بھی داغا جاتا ہے اور پیشرفتہ ترین اینٹی ٹینک میزائل ہے۔

.......

/169