اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سویڈن کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو اس ملک کی مرکزی مسجد کو نذر آتش کر دیا گیا۔
یہ مسجد سویڈ کے Eskilstuna نامی شہر میں واقع تھی جو سٹاکہوم سے ۹۰ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
سٹاکہوم کی پولیس کے ترجمان لارس فرانزل کا کہنا تھا: کسی آدمی نے مسجد کی کھڑکی سے آگ مسجد کے اندر پھینکی جس کی وجہ سے مسجد کو آگ لگ گئی جبکہ ۱۵، ۲۰ لوگ مسجد کے صحن میں موجود تھے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ وہ اس حادثے کے بارے میں تحقیقات انجام دے رہی ہے تاہم کسی کو مجرم ٹھہرانا قبل از وقت ہو گا۔
زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
سویڈ کی اسلامی یونین کے سربراہ عمر مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ اس ملک میں مسلمانوں کے خلاف حملے شدت اختیار کر گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اس ملک میں مقیم عراقیوں کے محلے میں دو بم دھماکے کروائے گئے لیکن ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔






