26 دسمبر 2014 - 09:34
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ تیس ہزار افراد ہلاک

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ تیس ہزار افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ تیس ہزار افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں گذشتہ سولہ برسوں کے دوران عام شہریوں کو ہتھیار فروخت کئے جانے کی شرح، دوگنا ہوچکی ہے اور کریسمس اور نئے سال کے موقع پر ہتھیاروں کی فروخت میں خاطرخواہ اضافہ ہوجاتا ہے۔اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گيا ہے کہ امریکہ میں ہتھیاروں کی فروخت کی اڑتالیس ہزار سے زائد دوکانیں موجود ہیں اور نئے عیسوی سال کا موقع، ان دوکانوں میں ہتھیاروں کی فروخت میں اضافے کا بہترین موقع شمار ہوتا ہے۔امریکہ میں ہتھیاروں کی فروخت میں ایسی حالت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے کہ اس ملک میں دوسرے خطرناک جرائم کے ارتکاب کی شرح میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں اسکول کے بچوں کو فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات بھی کافی تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں جیساکہ سینڈی ہک میں دو سال قبل ایک اسکول میں ایک مسلح شخص کی جانب سے، کی جانے والی فائرنگ کے ایک واقعے میں چھوٹے بڑے ملاکر، تقریبا چھبّیس بچے ہلاک ہوگئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲