26 دسمبر 2014 - 09:17
عالمی برادری تمام حالات میں پاکستان کی حمایت کرےگی ۔ بان کی مون

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں دہشتگردی کے خلاف جد و جہد میں اس ملک کی حمایت پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں دہشتگردی کے خلاف جد و جہد میں اس ملک کی حمایت پر تاکید کی ہے۔
روئٹر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے جمعرات کو ٹیلی فون پرگفتگو میں پاکستان کی صورت حال کا جائزہ لیا۔
اس رپورٹ کے مطابق اس گفتگو کے دوران اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے پیشاور میں اسکول پر ہونے والے حالیہ دہشتگردانہ حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری تمام حالات میں پاکستان کی حمایت کرےگی۔
اس گفتگو کے دوران پاکستان کے وزيراعظم نے دہشتگردی کے خلاف اس ملک کے اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے عالمی برادری سے، دہشتگری کا سختی سے مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے شہر پیشاور میں ایک اسکول پر دہشتگردوں کے حالیہ حملے میں ایک سواکتالیس افراد مارے گئے تھے جن میں اکثر بچے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲