اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کی اس کارروائی میں داعش کے بیس سے زیادہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے- ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر دہشتگرد دوسرے ملکوں کے تھے-شام کے فوجی ذرائع نے بھی کہا ہے کہ فوجی ہوائی اڈے کے سامنے سفید عمارت کے نزدیک بیس سے زیادہ ہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے-
شامی فوج نے داعش کے دہشتگردوں کی تردل علاقے پر قبضہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا- اس دوران جھڑپ میں کئی دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن میں سے تین دہشتگردوں کا تعلق سعودی عرب تھا -
شامی فوج نے دیرالزور میں ایک بکتربند اور ایک توپ بردار گاڑی کو تباہ کر دیا-
دوسری طرح المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حلب کے شمال مغربی مضافاتی علاقے میں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیاجس میں کئی دہشتگرد ہلاک ہو گئے-
اس رپورٹ کے مطابق حلب کے جنوبی علاقے شیخ سعید اور مغربی علاقے الراشدین میں شامی فوج اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی-
دمشق میں دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج جوبر کے علاقے میں مسلسل پیشقدمی کر رہی ہے جس کے باعث دہشتگردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھاتے ہوئے علاقے سے پسپائی اختیار کرنا پڑ رہی ہے.
.....
/169