اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی ایک اعلی وفد کے ہمراہ ترک حکام کے ساتھ گفتگو کے لئے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے ہیں۔ عراق وزیر خارجہ ابراہیم جعفری اور وزیر دفاع خالد العبیدی ، تیل کے وزیر عادل عبد المہدی اس سفر میں عراقی وزیر اعظم کی ہمراہی کررہے ہیں۔ عراقی وزير اعظم ترک وزیر اعظم داؤد اوغلو اور صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔





.......
/169