25 دسمبر 2014 - 07:53
داعش کے خلاف امریکی اتحاد کی کارروائیاں بے نتیجہ رہی ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے عراق کے دورے کے دوسرے دن بغداد میں اس ملک کے اعلی حکام کے ساتھ دوجانبہ تعلقات کے فروغ اور اہم علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بدھ کی شام عراق کے صدر فواد معصوم کے ساتھ ملاقات دہشتگردی کو علاقے کا اہم مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ جو ممالک، دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں وہ بڑی غلطی کے مرتکب ہوئے ہیں اور علاقائی ملکوں کے باہمی تعاون اور ٹھوس عزم و ارادے کے ساتھ، دہشتگردی کو ختم کیا جاسکتا ہے۔  ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف امریکی اتحاد کی کارروائيوں کو بے نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ شام اور لبنان نے دہشتگردی کے خلاف مہم میں اہم اور کامیاب قدم اٹھائے ہیں اور ایران ہر مشکل وقت میں ان ملکوں کی قوموں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔  عراق کے صدر فواد معصوم نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ایران، وہ پہلا ملک تھا، جس نے دہشتگردوں کے حملوں کے مقابلے میں عراق کی بھر پور حمایت کی ہے۔ فواد معصوم نے شام کے مسائل کے بارے میں بھی تاکید کی، کہ شام میں دہشتگردی اور مسلح گروہوں کے مقابلے کے لئے، بشار اسد کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے۔

.......

/169