24 دسمبر 2014 - 19:50
لبنان، آپسی اختلافات دور کرنے کے لیے حزب اللہ اور المستقبل کے درمیان بات چیت

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ اور حریف سیاسی جماعت المستقبل نے آپسی اختلافات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات کا آغاز کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ اور سابق وزیر اعظم سعد حریری کی جماعت المستقبل کے رہنماؤں کے درمیان منگل کے روز لبنان کے اسپکیر نبیل بری کے مکان پر یہ اجلاس ہوا۔

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے سیاسی مشیر الحاج حسین خلیل، وزیر زراعت حسین حاج حسن اور رکن پارلیمان حسن فضل اللہ جب کہ المستقبل کی جانب سے حریری کے اسٹاف کے سربراہ نادر حریری، وزير داخلہ نوحاد مخنود اور رکن پارلیمان سمیر جسر نے نمایندگی کی۔

فریقین نے مختلف موضوعات کے سلسلے میں آپسی اختلافات کو دور کرنے کے مقصد سنجیدہ مذاکرات پر زور دیا اور کہا کہ اختلافی مسائل میں ہر فریق کو دوسرے فریق کے نظریات کو بخوبی سمجھنا ہوگا۔

حزب اللہ اور المستقبل نے کہا ہے کہ ان مذاکرات کا مقصد ملک میں نیا سیاسی اتحاد تشکیل دینا نہیں ہے اور نہ ہی کسی سیاسی اتحاد سے مقابلہ کرنا ہے۔

حریف جماعتوں کے درمیان مذاکرات کا اہم مقصد ملک میں فرقہ واریت پر روک تھام بتایا گیا ہے تاکہ سیاسی اختلافات پر قابو پاکر دہشت گردی کا مشترکہ طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ لبنانی پارلمینٹ کو سیاسی اختلافات کے باعث ملک کے صدر کے انتخاب میں 16ویں بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

.......

/169