اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے صوبہ ہلمند میں طالبان کے افراد بچوں کو پولیو کے ٹیکے لگائے جانے کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ ہلمند کے مقامی حکام نے اعلان کیا ہے کہ طالبان کی روکاوٹ کے باعث اس صوبے کے تین لاکھ پچاس ہزار بچوں کو ٹیکے نہيں لگائے جاسکے۔ افغانستان کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہلمند، قندھار، اروزگان اور زابل صوبوں میں پندرہ افغان بچے پولیو کی بیماری میں مبتلاء ہوچکے ہیں۔ یہ ایسے عالم میں ہے کہ طالبان گروہ نےاعلان کیا ہے کہ ان کے زیرکنٹرول علاقوں میں پولیو کے ٹیکے ان کی ہماہنگی سے لگائےجائيں۔ طالبان نے خبردار کیا ہے کہ ان کی اجازت کے بغیر پولیو کے ٹیکے نہيں لگائے جاسکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲