اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لندن میں مقیم عالمی امور کے معروف تجزیہ نگار اور کالم نویس ڈاکٹر طاہر واسطی نے کہا ہے پیشاور میں سولہ دسمبر کو رونما ہونے والا سانحہ نہایت ہی افسوسناک ہے اور دہشتگردوں نے نہایت ہی بے دردی کے ساتھ معصوم بچوں کا قتل عام کیا ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ڈاکٹر واسطی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے حکمران اور سیاستداں نیک نیتی کا مظاہرہ کریں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں، ٹھوس عزم و ارادے کے ساتھ آگے بڑھیں، انہوں نے کہا پاکستان کے قانونی نظام میں بہت کمزوریاں ہیں جس کی بناپر ملزم، حقیقی سزاؤں سے بچ جاتے ہیں۔ لندن میں مقیم عالمی امور کے معروف تجزیہ نگار اور کالم نویس ڈاکٹر طاہر واسطی نے کہا سانحۂ پیشاور نے بیرون ملک پاکستانیوں اور دیگر ملکوں کے افراد کو حیرت زدہ کردیا ہے، اور عالمی رائے عامہ دہشتگردوں کے شدید مخالف ہیں، لیکن بعض مغربی ممالک منجملہ امریکہ دہشتگردوں کی سرپرستی کرتا رہا ہے، جو نہایت ہی افسوسناک بات ہے۔
.......
/169