اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایسوسی ایٹڈپریس کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون کی قیادت میں اس ملک کے قومی دفاعی کمیشن نے پیر کے دن ایک بیان جاری کیا ہے جس میں امریکہ کو دہشتگردی کا مرکز قرار دیا گياہے اور اس بات پر تاکید کی گئي ہے کہ امریکہ کے مخاصمانہ اقدامات کا جواب امریکی وزارت جنگ پینٹاگون پر حملے کی صورت میں دیا جائے گا۔ اس بیان میں کہا گیا ہےکہ شمالی کوریا کی بارہ لاکھ فوج امریکہ کے خلاف ہر طرح کے ہتھیار استعمال کرنے کی آمادگي رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے سونی پیکچرز ویب سائٹ پر ہیکروں کے حملے میں شمالی کوریا کے ملوث ہونے پر مبنی امریکہ کے دعوے کے بعد دونوں ممالک کے حکام کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کا سلسلہ شروع ہوگيا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲